3 اگست 2011 - 19:30

جماعت اسلامی پاکستان کےسربراہ سیدمنورحسن نےرہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کوعالم اسلام کےلئےچراغ ہدایت قراردیاہے۔

ابنا: جماعت اسلامی پاکستان کےسربراہ نے بدھ کے روز ایک انٹرویو ميں کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای چراغ ہدایت اور آفتاب تاباں کی مانند ہيں جو شریعت کےاصولوں اورقرآن کریم کے واضح احکامات کے مطابق اسلامی معاشرے کے اتحاد و مساوات کی جانب رہنمائی کررہے ہيں۔جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن نے کہا کہ ایران کےعوام نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات سے استفادہ کرتے ہوئے جو قرآنی تعلیمات پر مبنی ہیں، امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک کی پابندیوں اور دباؤ کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا اور خود کو علاقے اور عالم اسلام میں ایک طاقت کی حیثیت سے ثابت کرکے دکھایا۔جماعت اسلامی کے سربراہ نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے مسلمانوں کی کوشش ہے کہ وہ حریت پسندانہ تحریکوں کے ذریعے اپنی زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل کریں۔.............

/169